بہبود آبادی ویک ، صنعتی مساوات کے موضوع پر پوسٹر مقابلے ، نور الہدی کی اول ، رابعہ کلثوم و سلما عاشق کی دوسری اور نور ایمان کی تیسری پوزیشن

مساوی تعلیم ، تربیت اور ترقی کے مواقع لڑکو ں اور لڑکیوں کے مساوی حقوق ہیں، شریں سخن

منگل 15 مارچ 2016 22:38

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2016ء) ہفتہ بہبود آبادی تقریبات کے سلسلے میں پوسٹر و ڈیزائن مقابلہ نور الہدی نے اول ، رابعہ کلثوم و سلما عاشق نے دوسری اور نور ایمان نے تیسری پوزیشن کے ساتھ جیت لیا، بوائز مقابلوں میں سجیل سلطان نے پہلی ، سرفراز احمد نے دوسری اور منیب کیانی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔رہنما فیملی پلاننگ ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر راولپنڈی شرین سخن نے کہا کہ اچھی تعلیم ، خوراک ، پرورش اور ترقی لڑکوں اور لڑکیوں کے مساوی حقوق ہیں اور والدین کا یہ فرض ہے کہ صنفی تضاد کے باعث اپنے بچوں میں کوئی تفریق نہ کریں اور انہیں آگے بڑھنے کے یکساں مواقع فراہم کریں۔

انہوں نے پوسٹر اور ڈیزائن مقابلوں میں بچوں کی خصوصی شرکت اور دلچسپی کو سراہا اور کہا کہ ہر عمر کے بچوں اور بڑوں نے صنفی تضاد کے بارے میں موضوع کے مطابق خوبصورت پوسٹرز کے زریعے زندگی کے مختلف پہلووں کو اجاگر کیا ۔

(جاری ہے)

بچوں کے حقوق کے بارے میں پوسٹرز میں بچوں نے اہم معاشرتی اورسماجی مسائل کو موضوع بنایا اور دورحاضر کی مشینی زندگی میں بچوں کو نظر انداز کئے جانے اور ان کے ساتھ روا رکھے جانے والے امتیازی رویوں کی بھی نشاندہی کی۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر راولپنڈی ظہیر بابر نے بتایا کہ پاپولیشن ویلفیئر کے فلاحی مراکز میں بہبود آبادی کی آگاہی سرگرمیاں جاری ہیں ۔ تقریب سے محمد بلال نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :