Live Updates

شیخ رشید کا پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھنے کیلئے عمران خان کے ہمراہ کولکتہ جانے کا فیصلہ

منگل 15 مارچ 2016 22:32

شیخ رشید کا پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھنے کیلئے عمران خان کے ہمراہ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2016ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ملاقات کی، شیخ رشید نے پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھنے کیلئے عمران خان کے ہمراہ کولکتہ جانے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

منگل کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے بنی گالا میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ملاقات کر کے ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان عوامی مسلم لیگ کے مطابق شیخ رشید احمد نے پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھنے کیلئے عمران خان کے ہمراہ کولکتہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات