انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کا مردوں کی تصویروں والی انتخابی فہرستیں امیدواروں کو دینے کا فیصلہ

عورتوں کی تصاویر والی ووٹرز فہرستیں پریذائڈنگ افسران کے پاس ہونگی ،انتخابی قوانین ایکٹ کو حتمی شکل دیدی ،رولز کی فائنل ریڈنگ جاری ہے،کمیٹی کے کنوینئر زاہد حامد کی اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ

منگل 15 مارچ 2016 22:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2016ء ) انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی نے مردوں کی تصویروں والی انتخابی فہرستیں امیدواروں کو دینے کا فیصلہ کرلیا۔ منگل کو وفاقی وزیر زاہد حامد کی صدارت میں انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کااجلاس ہوا جس میں کہاگیا کہ خواتین کی تصاویر والی ووٹرز فہرستیں امیدواروں کو نہیں دی جائیگی۔

(جاری ہے)

انتخابی فہرستوں پر اشاعت کی تاریخ بھی لازمی درج کی جائیگی جبکہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اور کمیٹی کے کنوینئر زاہد حامد نے کہاکہ عورتوں کی تصاویر والی ووٹرز فہرستیں پریذائڈنگ افسران کے پاس ہونگی۔انتخابی قوانین ایکٹ کو حتمی شکل دیدی رولز کی فائنل ریڈنگ جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ انٹرنیٹ اور سیلولر فون کے ذریعے ووٹنگ کاتجربہ الیکشن کمیشن جلد کریگا۔

ذیلی کمیٹی کے کنوینئر نے کہاکہ امیدواروں کو انتخابی فہرستوں کی سافٹ کاپی نہ دینے کے معاملہ پر سیکریٹری داخلہ چیئرمین نادرا کو آئندہ اجلاس میں طلب کیا ہے،بائیو میٹرک اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی خریداری کے لئے الیکشن کمیشن جلد ٹینڈرز جاری کریگا ۔ جبکہ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ دینے کے معاملہ پر عارف علوی کی صدارت میں سب کمیٹی نے رپورٹ پیش کردی۔

متعلقہ عنوان :