پاکستان درپیش چیلنجز پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتاہے،ترقی یافتہ اقوام میں پاکستان کا مقام بنانے کیلئے پرعزم ہیں،معاشی استحکام کے بغیر کوئی ملک یا قوم کامیاب نہیں ہوسکتی،امن وامان کی خرابی اور پاکستان مخالف ایجنڈے کے ساتھ معاشی استحکام ممکن نہیں،ملکی ترقی میں مردوں کی طرح خواتین کا کردار بھی بہت اہم ہے،تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والی اقلیتیں برابر کے شہری ہیں

وزیراعظم نواز شریف کی ارجنٹینا کے سفیر روڈو لفو مارٹن سے ملاقات میں گفتگو

منگل 15 مارچ 2016 22:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان درپیش چیلنجز پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتاہے،ترقی یافتہ اقوام میں پاکستان کا مقام بنانے کیلئے پرعزم ہیں،معاشی استحکام کے بغیر کوئی ملک یا قوم کامیاب نہیں ہوسکتی،امن وامان کی خرابی اور پاکستان مخالف ایجنڈے کے ساتھ معاشی استحکام ممکن نہیں،ملکی ترقی میں مردوں کی طرح خواتین کا کردار بھی بہت اہم ہے،تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والی اقلیتیں برابر کے شہری ہیں۔

وہ منگل کو الوداعی ملاقات کرنے والے ارجنٹینا کے سفیر روڈو لفو مارٹن سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے ،وزیراعظم نے روڈولفو مارٹن کو بطور سفیر پاکستان میں12سال مکمل کرنے پر مبارکباد دی۔وزیراعظم نوازشریف نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے میں سکبدوش ہونیوالے سفیر کے کردار کی تعریف کی۔

(جاری ہے)

ارجنٹینا کے سفیر روڈولفو مارٹن نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے وزیراعظم کے جرت مندانہ فیصلوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضرب عضب پاکستان میں امن کے قیام کیلئے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

دہشتگردی کے خاتمے میں ضرب عضب بہت معاون ثابت ہوا ہے۔ ارجنیٹینا کے سفیر نے وزیراعظم نواز شریف کے اقتصادی وژن کی تعریف کرتے ہوئیک کہا کہ موثر اقتصادی پالیسیوں کی بدولت وزیراعظم نے پاکستان کو صحیح راستے پر گامزن کردیا،گذشتہ 3سال میں عالمی سطح پر پاکستان کے تشخص کے بارے میں بہت مثبت تبدیلی آئی ہے۔روڈلفو مارٹن نے توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے وزیراعظم نواز شریف کے وژن کی بھی تعریف کی۔

وزیراعظم نواز شریف نے ملاقات میں کہا کہ پاکستان چیلنجز پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتاہے، ترقی یافتہ اقوام میں پاکستان کا مقام بنانے کیلئے پر عزم ہیں۔معاشی استحکام کے بغیر کوئی ملک یا قوم کامیاب نہیں ہوسکتی، امن ومان کی خرابی اور پاکستان مخالف ایجنڈے کے ساتھ معاشی استحکام ممکن نہیں۔ ارجنٹینا کے سفیر نے خواتین او اقلیتوں کے حوالے سے وزیراعظم کے ترقی پسند موقف کی تعریف کی۔وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ خواتین کونظر انداز کرکے بابائے قوم کے جدید اور ترقی یافتہ ملک کا خواب پورا نہیں ہوسکتا، ملکی ترقی میں مردوں کی طرح خواتین کا کردار بھی بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والی اقلیتیں برابر کے شہری ہیں۔(خ م)