اسپیشل سکیورٹی یونٹ کے کمانڈوز کا وفاقی اردو یونیورسٹی میں فرضی مشقوں کا مظاہرہ

منگل 15 مارچ 2016 22:08

کراچی ۔ 15 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مارچ۔2016ء) اسپیشل سیکورٹی یونٹ سندھ پولیس کی جانب سے وفاقی اردو یونیورسٹی، گلشن اقبال کیمپس میں ایک روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں دہشت گردی سے نمٹنے اور احتیاطی تدابیر کے بارے آگاہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس ایس یو کے مرد اور خواتین کمانڈوز نے فرضی مشقوں کا مظاہرہ کیا اور شرکاء کو بتایا کہ بم دھماکوں یا دہشت گردوں کے حملوں کی صورت میں اپنے اور اطراف میں لوگوں کی جان و مال کو کس طرح محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔

ایس ایس یو کی جانب سے مختلف شبعہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کے لئے خصوصی پروگرام ترتیب دیا گیا جس کے تحت مختلف ہتھیاروں کے بارے میں معلومات کی فراہمی، ہنگامی صورتحال کے دوران رویہ اور مختلف احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔ اساتذہ اور طالب علموں کی بڑی تعداد نے آگاہی پروگرام میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :