پاکستان امریکہ سے کثیرالجہتی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، گورنر سندھ
پاک فوج نے پیشہ ورانہ مہارت سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مثالی کامیابی حاصل کی ہے، امریکی قونصل جنرل برائن ہیتھ
منگل 15 مارچ 2016 22:08
کراچی ۔ 15 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مارچ۔2016ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے امریکی قونصل جنرل برائن ہیتھ نے منگل کو گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان امریکہ سے کثیر الجہتی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو دہشت گردی کے خلاف جنگ، قیام امن، معیشت اور دفاع کے شعبوں میں مزید تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف گراں قدر خدمات سرنجام دے رہی ہے اور پاک فوج کی قربانیوں کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ دو طرفہ تعلقات کے استحکام، خطے میں غربت اور بے روزگاری کے خاتمہ میں پاک امریکہ مشترکہ سرمایہ کاری وقت کی ضرورت ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کراچی میں قیام امن کے بعد بیرونی سرمایہ کاری کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے۔
گورنر سندھ نے صوبہ میں خصوصاً صحت اور تعلیم میں امریکی امدادی اداروں کے منصوبوں کی تعریف کی اور کہا کہ ان کے ذریعے صوبہ کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے افراد کو بھی صحت اور تعلیم کی بہتر سہولیات میسر آئی ہیں۔ انہوں نے جیکب آباد انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے قیام میں یو ایس ایڈ کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف بالائی سندھ کے اضلاع بلکہ بلوچستان کے ملحقہ اضلاع کے عوام کو بھی صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے گی۔ امریکی قونصل جنرل نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ایک مشکل جنگ تھی لیکن پاک فوج نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت سے اس جنگ میں مثالی کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن و خوشحال پاکستان خطے اور امریکہ کے مفاد میں ہے، اس ضمن میں امریکی تعاون جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی یو ایس ایڈ سندھ میں تعاون جاری رکھے گا۔مزید اہم خبریں
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
-
متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں طوفانی بارشوں سے ماحولیاتی سائنسدانوں میں نئی بحث چھڑگئی
-
متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشوں کا سلسہ تھم گیا‘زندگی معمول پر آنے لگی
-
ضروریات زندگی کی بڑھتی قیمتوں سے خاندانوں پر دباﺅبڑھ رہا ہے‘شہریوں کے حقوق اورگڈ گورننس کیلئے اصلاحات ناگزیرہیں.صدر آصف زرداری
-
آسٹریلیا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری کی سڈنی چاقو حملہ میں زخمی ہونے والے پاکستانی نوجوان کی ہسپتال میں عیادت
-
پی ٹی آئی رہنماء نے الزام لگایا کہ سعودی امداد چوروں کو مضبوط کرنے کی کڑی ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات
-
کوئی پسند نہ پسند نہیں ، صحافیوں کوجلد برابری کی بنیاد پرپلاٹ مہیا کئے جائیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
نواز شریف نے کہاہمسائیوں سے لڑائی نہیں کرنی،دوستی کے دروازے کھولیں،دلوں کے دروازے کھولیں،راستے کھولیں‘مریم نوازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.