بدین ضمنی الیکشن، مسلم لیگ ن کے اسلم راہو نے میدان مار لیا

muhammad ali محمد علی منگل 15 مارچ 2016 22:07

بدین ضمنی الیکشن، مسلم لیگ ن کے اسلم راہو نے میدان مار لیا
بدین (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 مارچ 2016ء) بدین ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے اسلم راہو نے میدان مار لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بدین میں سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 59 کیلئے ہونے والے ضمنی الیکشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج مکمل ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اب تک موصول ہونے والے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں مسلم لیگ ن کے اسلم راہو نے میدان مار لیا ہے۔ اسلم راہو نے 44 ہزار 803 ووٹ حاصل کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :