میانمار کی پارلیمنٹ نے آنگ سان سوچی کے ڈرائیور کو ملک کا پہلا سویلین صدر منتخب کرلیا
میاں محمد ندیم منگل 15 مارچ 2016 22:04
برما(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15مارچ۔2016ء) میانمار کی پارلیمنٹ نے آنگ سان سوچی کے ڈرائیور ہِتن کیاو کو ملک کا پہلا سویلین صدر منتخب کرلیا۔ 70 سالہ ہِتن کیاو ملک میں 50 سال سے بھی زائد عرصے کی آمریت کے بعد جمہوری طور پر منتخب ہونے والے پہلے صدر ہیں، جو یکم اپریل کو اپنا منصب سنبھالیں گے۔
(جاری ہے)
مشترکہ پارلیمنٹ کے 652 ارکان پر مشتمل ایوان میں سے 360 نے ہِتن کیاو کے حق میں ووٹ دیا، جس کے بعد اسپیکر پارلیمنٹ نے ان کی کامیابی کا اعلان کیا۔
صدارتی انتخاب میں فوج کے نامزد امیدوار مینٹ سِوے 213 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے، جس کے باعث وہ ملک کے پہلے نائب صدر ہوں گے۔ہِتن کیاو کی ہی جماعت نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی کے امیدوار ہنری وین تیو 79 ووٹ حاصل کرکے تیسرے نمبر پر رہے اور ملک کے دوسرے نائب صدر منتخب ہوئے۔سوچی پہلے ہی کہہ چکی ہیں کہ وہ صدر سے بڑھ کر اختیارات کی مالک ہونگیمزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.