ریفرنس بھجوانے یا نہ بھجوانے سے متعلق چیئرمین نیب کے صوابدیدی اختیارات لاہور ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل مارچ

مزید قومی خبریں

وقت اشاعت: 15/03/2016 - 21:46:51 وقت اشاعت: 15/03/2016 - 21:46:50 وقت اشاعت: 15/03/2016 - 21:44:34 وقت اشاعت: 15/03/2016 - 21:43:22 وقت اشاعت: 15/03/2016 - 21:43:22 وقت اشاعت: 15/03/2016 - 21:43:22 وقت اشاعت: 15/03/2016 - 21:41:59 وقت اشاعت: 15/03/2016 - 21:39:49 وقت اشاعت: 15/03/2016 - 21:39:49 وقت اشاعت: 15/03/2016 - 21:35:22 وقت اشاعت: 15/03/2016 - 21:23:14
پچھلی خبریں - مزید خبریں

لاہور

ریفرنس بھجوانے یا نہ بھجوانے سے متعلق چیئرمین نیب کے صوابدیدی اختیارات لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 مارچ۔2016ء ) ریفرنس بھجوانے یا نہ بھجوانے سے متعلق چیئرمین نیب کے صوابدیدی اختیارات کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔مقامی شہری کی جانب سے دائر درخواست میں کہاگیا ہے کہ چیئرمین نیب کو ریفرنس دائر کرنے یا نہ کرنے سے متعلق صوابدیدی اختیارات آئین سے ماورائے اور قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم اور وزراء کے علاوہ اعلی شخصیات کے خلاف آنے والی درخواستوں پر نیب کے چیئرمیننے ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی نہ ہی اس حوالے سے ریفرنس بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیب کے چیئرمین کو دئیے گئے صوابدیدی اختیارات انصاف کی راہ میں رکاوٹ ہیں جس سے یکطرفہ احتساب کی آوازیں اٹھنا شروع ہو چکی ہیں اگر یہ سلسلہ نہ رکا تو احتساب کا ادارہ بے معنی ہو کر رہ جائے گا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ چیئرمیننیب کے صوابدیدی اختیارات کو ختم کرنے کے احکامات صادر کئے جائیں۔

15/03/2016 - 21:43:22 :وقت اشاعت