حکومت کاساتویں بار رضاکارانہ ٹیکس اسکیم کی مدت بڑھانے پر غور

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 15 مارچ 2016 21:24

اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15مارچ۔2016ء)ملک میں نئے تاجروں کی تعداد لاکھوں میں لیکن انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرائے صرف 2 ہزار 6 سو تاجروں نے، اسی وجہ سے حکومت ساتویں بار رضاکارانہ ٹیکس اسکیم کی مدت بڑھانے پر غور کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان ایف بی آرکے مطابق اب تک صرف 2600 نئے تاجروں نے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرائے ہیں ،رضاکارانہ ٹیکس اسکیم کے تحت صرف 26کروڑروپے ٹیکس حاصل ہوا۔ ذرائع ایف بی آرکے مطابق گزشتہ سال کی نسبت رواں سال 80 ہزار ٹیکس ریٹرن کم داخل کرائے گئے ، اس لیے حکومت کی طرف سے اسکیم میں مزید15دن کی توسیع کیے جانے کا امکان ہے۔