سیپکو کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن ، 300سے زائد غیر قانونی کنکشن منقطع کر دیئے

منگل 15 مارچ 2016 21:23

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) سیپکو کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن ، 300سے زائد غیر قانونی کنکشن منقطع کر دیئے ، بجلی چوری کی روک تھام کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے ، ایس ڈی او سائیٹ تفصیلات کے مطابق سیپکو سائیٹ کے ایس ڈی او کی خصوصی ہدایات پر گذشتہ روز لائن سپرینٹڈنٹ انتظار ماکو ، گلشیرو دیگر کی قیادت میں پٹھان کالونی ، اسلام کالونی ، چاچڑ محلہ احمد نگر و دیگر علاقوں میں آپریشن کرتے ہوئے 300سے زائد غیر قانونی کنکشن منقطع کر دیئے اور ہزاروں میٹر تار ضبط کر لی اور ملوث افراد کو سخت ہدایت دی کہ وہ ایک ہفتے میں قانونی طریقے سے بجلی کی لائن اپنے گھروں میں لگوائیں اور بصورت دیگر ملوث ہونے پر بھاری جرمانہ ادا کرنا پڑیگا آپریشن کے حوالے سے سیپکو عملداروں کا کہنا تھا کہ بجلی چوری کی روک تھا م کیلئے آپریشن تیز کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :