صاف کراچی مہم کے اگلے مراحل میں شہر کی مختلف یوسیز سے روزانہ کی بنیاد پر 7ہزار ٹن ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل مارچ

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 15/03/2016 - 21:35:22 وقت اشاعت: 15/03/2016 - 21:24:48 وقت اشاعت: 15/03/2016 - 21:24:03 وقت اشاعت: 15/03/2016 - 21:20:00 وقت اشاعت: 15/03/2016 - 21:20:00 وقت اشاعت: 15/03/2016 - 21:20:00 وقت اشاعت: 15/03/2016 - 21:19:09 وقت اشاعت: 15/03/2016 - 21:15:20 وقت اشاعت: 15/03/2016 - 21:09:22 وقت اشاعت: 15/03/2016 - 21:09:22 وقت اشاعت: 15/03/2016 - 21:09:22
پچھلی خبریں - مزید خبریں

کراچی

صاف کراچی مہم کے اگلے مراحل میں شہر کی مختلف یوسیز سے روزانہ کی بنیاد پر 7ہزار ٹن کچرا اٹھائیں گے ، ڈاکٹر فاروق ستار

سندھ حکو مت نے کراچی کو تبا ہ کر دیا ہیں کر اچی کے نو منتخب چیئر مین وائس چیئر مین بغیر اختیارات کے کر اچی کے عوام کے مسائل حل کر رہے ہیں ، وسیم اختر

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 مارچ۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ صاف کراچی مہم کے اگلے مراحل میں شہر کی مختلف یوسیز سے روزانہ کی بنیاد پر 7ہزار ٹن کچرا اٹھائیں گے اورکراچی کے منتخب میئر ، ڈپٹی میئر اور چیئرمینوں کو اختیارات ملنے کے بعد شہر کوصفائی و ستھرائی کا اچھا اور مربوط نظام دینگے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے صاف کراچی مہم کے پانچویں روز ڈسٹرکٹ ساؤتھ رنچھوڑ لائن کی یوسی 20میں صحافیوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین، حق پرست اراکین اسمبلی اور صفائی مہم میں مصروف رضاکاروں کی بڑی تعداد بھی ان کے ہمراہ تھی ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ شہریوں سے اپیل کی کہ وہ صفائی مہم کے دوران اپنے گھروں اور دکانوں کا کچرا تھیلوں میں ڈال کر باہر رکھیں تاکہ صفائی مہم میں مصروف رضاکار ہو کچرا اٹھا کر ٹھکانے لگا سکیں ۔

انہوں نے کہاکہ صفائی کا کام حکومت سندھ کا ہے لیکن کرنا ہمیں پڑ رہا ہے ، حکومت سندھ نے صفائی مہم میں بے حسی کا مظاہرہ کیا ہے اور صفائی مہم کیلئے مشینری اور وسائل کی فراہمی تو دور کی بات سوئیپروں تک کو ایم کیوایم کی صفائی مہم میں حصہ سے منع کردیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ صاف کراچی مہم پاکستان کی تاریخ میں دوسری بڑی صفائی مہم ہے اور یہ مہم اپنی مدد آپ کے تحت چلائی جارہی ہے جس میں حکومتی مشینری اور وسائل کی پرواہ نہیں کی جارہی ہے بلکہ اس بات پر توجہ دی جارہی ہے کہ اپنی مدد آپ کے تحت گلیوں اور محلوں کو صاف کیاجائے ۔

انہو ں نے کہاکہ کراچی میں اس مرتبہ کچرا ہم اٹھا رہے ہیں اور شہریوں کو یہ ذمہ داری نبھانا ہوگی کہ وہ کچرے کو ٹھکانے لگانے کیلئے ڈسبین اور تھیلیوں کا استعمال کریں ۔ انہوں نے کہاکہ قائد ایم کیوایم الطاف حسین کی زباں بندی اور ان کے بنیادی حق کو جس طرح سلب کیا گیا ہے وہ غیر قانونی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ سندھ اور حکومت سندھ نے ایم کیوایم کی صفائی مہم کو سراہنے کے بجائے اسے ناکامی سے دوچار کرنے کی ٹھان رکھی ہے ، حکومتی مشینری صفائی مہم میں فراہم کرنے کے بجائے بلاول ہاؤس میں کھڑی کردی گئیں ہیں، یہ مشینری عوام کے ٹیکسوں سے خریدی گئی ہے جو کے شہریوں کے ساتھ سنگین مذاق ہے ۔

انہوں نے کہاکہ

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

15/03/2016 - 21:20:00 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان