ٹیکس دینے کے باوجود بزنس کمیونٹی ہراسمنٹ کا شکار ہے ، حکومت کے چند ادارے مشکلات ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل مارچ

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 15/03/2016 - 21:15:20 وقت اشاعت: 15/03/2016 - 21:09:22 وقت اشاعت: 15/03/2016 - 21:09:22 وقت اشاعت: 15/03/2016 - 21:09:22 وقت اشاعت: 15/03/2016 - 21:06:44 وقت اشاعت: 15/03/2016 - 21:04:10 وقت اشاعت: 15/03/2016 - 21:01:12 وقت اشاعت: 15/03/2016 - 21:01:10 وقت اشاعت: 15/03/2016 - 20:59:20 وقت اشاعت: 15/03/2016 - 20:59:20 وقت اشاعت: 15/03/2016 - 20:59:20
پچھلی خبریں - مزید خبریں

لاہور

ٹیکس دینے کے باوجود بزنس کمیونٹی ہراسمنٹ کا شکار ہے ، حکومت کے چند ادارے مشکلات پیدا کر رہے ہیں ‘ ہم تمام ایشوز کو مل بیٹھ کر مشاورت کیساتھ حل کرنا چاہتے ہیں ، صنعتوں کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی سے ہی حکومت کا صنعتی ترقی کا ویڑن مکمل ہوگا

تاجر برادری ملک کو بحرانوں سے نکالنے میں پہلے ہی اپنا فرض ادا کر رہی ہے , چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ ، پیٹرن انچیف میاں انجم نثار کی گفتگو

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 مارچ۔2016ء)پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایو سی ایشن فرنٹ (پیاف ) کے چیئرمین عرفان اقبال شیخ نے کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی مشکلات کے باوجود ملکی معیشت کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے اس کو یکسوئی سے بزنس کرنے دیا جائے، ٹیکس دینے کے باوجود بزنس کمیونٹی ہراسمنٹ کا شکار ہے گورنمنٹ کے چند ادارے بزنس کمیونٹی کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کی بجائے مشکلات پیدا کر رہے ہیں جسکی وجہ سے صنعتکار اور تاجر برادری نہایت پریشان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بہت اچھی بات ہے کہ حکومت مختلف انرجی پراجیکٹس پرکام کر رہی ہے ،بزنس کمیونٹی امید کرتی ہے کہ2018 تک انرجی بحران کا مسئلہ حل کر لیا جائے گا۔ منگل کو میڈیا سے گفتگو میں چیئر مین پیاف نے کہا کہ ہم تمام مسائل کے حل کیلئے حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور تمام ایشوز کو مل بیٹھ کر مشاورت کے ساتھ حل کرنا چاہتے ہیں۔ تاجر برادری ملک کو بحرانوں سے نکالنے میں پہلے ہی اپنا فرض ادا کر رہی ہے۔



اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

15/03/2016 - 21:04:10 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان