ایم سی بی اور این آئی بی کے ادغام بارے ابتدائی مذاکرات کا آغاز

منگل 15 مارچ 2016 20:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2016ء ) ایم سی بی بینک لمیٹیڈ نے منگل کے روز یہ اعلان کیا ہے کہ کہ بینک اور فلرٹون فنانشل ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹیڈ کے درمیان ایم سی بی بینک لمیٹیڈ اور این آئی بی بینک کے درمیان دونوں بینکوں کے ادغام کے بارے میں ابتدائی تبادلہ خیال کا آغاز ہو گیا ۔ یہ بات چیت ابھی کسی فریق پر لاگو نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

فلرٹون فنانشل ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹیڈ (ایف ایف ایچ ) اپنی مکمل ملکیت کی مالک بیوگس انوسٹمنٹس (ماریشیس) پرائیویٹ لمیٹیڈ کے ذریعے این آئی بی بینک لمیٹیڈ کے اکثریتی حصص کی مالک ہے۔اس سودے کی شرائط پر تبادلہ خیال ابتدائی مراحل میں ہے جو ، دوسری باتوں کے ساتھ، محتاط کوشش اور تمام ضروری ریگولیٹری اور شراکت داروں کی منظوری سے مشروط ہے۔ اگر اس سلسلے میں مزید کوئی پیش رفت ہوئی تو ایم سی بی بینک اور این آئی بی بینک کی جانب سے آگا ہ کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :