وفاقی وزارت داخلہ کا کوائف مہیا نہ کرنے والے 303غیر ملکیوں کے گھروں کے داخلی اور ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل مارچ

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 15/03/2016 - 21:04:10 وقت اشاعت: 15/03/2016 - 21:01:12 وقت اشاعت: 15/03/2016 - 21:01:10 وقت اشاعت: 15/03/2016 - 20:59:20 وقت اشاعت: 15/03/2016 - 20:59:20 وقت اشاعت: 15/03/2016 - 20:59:20 وقت اشاعت: 15/03/2016 - 20:57:41 وقت اشاعت: 15/03/2016 - 20:57:39 وقت اشاعت: 15/03/2016 - 20:46:40 وقت اشاعت: 15/03/2016 - 20:46:40 وقت اشاعت: 15/03/2016 - 20:46:40
پچھلی خبریں - مزید خبریں

اسلام آباد

وفاقی وزارت داخلہ کا کوائف مہیا نہ کرنے والے 303غیر ملکیوں کے گھروں کے داخلی اور خارجی راستے (کل)سے بلاک کر نے کا حکم ، باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 مارچ۔2016ء)وفاقی وزارت داخلہ نے ہاؤس ہولڈ سروے کے دوران اسلام آباد پولیس کو اپنے کوائف مہیا نہ کرنے والے 303غیر ملکیوں کے گھروں کے (کل)بدھ سے داخلی اور خارجی راستے بلاک کر نے کا حکم دیدیا ،جس کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔منگل کو ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزارت داخلہ میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا ،جس میں سپیشل سیکر ٹری داخلہ، این سی نیکٹا احسان غنی،چیف کمشنر اسلام آباد ،آئی جی اسلام آباداوروزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں ہاؤس ہولڈ سروے کے دوران اسلام آباد پولیس کو اپنے کوائف مہیا نہ کرنے والے 303غیر ملکیوں کے گھروں کے کل سے داخلی اور خارجی راستے بلاک کر نے کا فیصلہ کیا گیا ۔ واضح رہے کہ کوائف جمع کرنے کے حوالے سے ان گھروں کو پہلے ہی دو قانونی نوٹسز د ئیے گے جن کے تحت مطلوبہ کوائف جمع کرانے کی گزشتہ روز اخری تاریخ تھی۔وزیر داخلہ چوپدری نثار علی خان نے اسلام آباد پولیس کو ہدایت کی کہ وہ (کل)بدھ سے مذکورہ گھروں کے داخلی اور خارجی راستے بلاک کر دے ،جس کا باضابطہ نوٹس رات گے جاری کر دیا گیا۔ یاد رہے کہ وزارت داخلہ پچھلے ڈیڑھ سال سے سیکیورٹی خدشات کے حوالے سے اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ اسلام آباد میں کسی گھر میں غیر رجسٹرڈ افراد رہائش پذیر نہ ہوں۔

15/03/2016 - 20:59:20 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان