محکمہ انسداد بدعنوانی کا کراچی میں ڈپٹی کمشنر ایسٹ کے دفتر پر چھاپہ ، سب رجسٹرار سمیت 4 افراد گرفتار

دفتر کا 5سالہ ریکارڈ بھی تحویل میں لے لیا گیا

منگل 15 مارچ 2016 20:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2016ء) محکمہ انسداد بدعنوانی نے کروڑ روپے کی کرپشن کے الزامات پر کراچی میں ڈپٹی کمشنر ایسٹ کے دفتر پر چھاپہ مار کر سب رجسٹرار سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ دفتر کا 5سالہ ریکارڈ بھی تحویل میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو محکمہ انسداد بدعنوانی نے کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزامات میں کراچی میں ڈپٹی کمشنر ایسٹ کے دفتر پر چھاپہ مار کر سب رجسٹرار سمیت چار افراد کو گرفتار کرلیا ہے اور پانچ سالہ ریکارڈ بھی اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :