پاکستان کوسٹ گارڈز نے غیر قانونی طور پر ایران جانے والے 64افراد کو گرفتار کرلیا ، مزید تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کے سپرد

منگل 15 مارچ 2016 20:28

گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2016ء) پاکستان کوسٹ گارڈز نے پسنی میں کارروائی کے دوران غیر قانونی طور پر ایران جانے والے 64افراد پکڑ کر مزید تحقیقات کیلئے انہیں ایف آئی اے کے سپرد کر دیا۔

(جاری ہے)

منگل کو ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق پسنی میں کارروائی کے دوران غیر قانونی طور پر ایران جانے وانے 64 افراد کو حراست میں لے لیا، پکڑے جانے والے افراد بغیر دستاویز ایران جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ ترجمان کے مطابق کوسٹ گارڈز نے پکڑے گئے افراد کو تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ہے

متعلقہ عنوان :