الیکشن کمیشن نے ظفر اقبال جھگڑا کے گورنر خیبر پختونخوا بننے سے خالی ہونیوالی جنرل نشست پر انتخابات کا شیڈول جاری کردیا

21مارچ کو کاغذات نامزدگی جمع ،31مارچ کو پولنگ ہوگی

منگل 15 مارچ 2016 20:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2016ء) الیکشن کمیشن نے سینیٹ میں وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سے سینیٹر ظفر اقبال جھگڑا کے گورنر خیبر پختونخوا بننے کے بعد خالی ہونے والی جنرل نشست پر انتخابات کا شیڈول جاری کردیا21مارچ کو کاغذات نامزدگی جمع ہونگے جبکہ31مارچ کو پولنگ ہوگی۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کے ارکان سینیٹ کی نشست کیلئے اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے،کمیشن نے ایڈیشنل سیکرٹری فدامحمد خان کو انتخابات کے انعقاد کیلئے ریٹرنگ آفیسر مقرر کیاہے، ای سی پی سے جاری کیئے گئے شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی چھان بین 23مارچ کوہوگی24مارچ کو کاغذات نامزدگی پر اعتراضات جمع کرائے جاسکیں گے،25مارچ کو کاغذات نامزدگی کی منظوری یامسترد کیے جانے کے خلاف اپیل کی جاسکے گی۔

26مارچ ہی کو امیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں کردی جائے گی،31مارچ کو پولنگ ڈے ہوگا انتخابات کا انعقاد پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا