ڈی پی او آفس اوکاڑہ میں میں شہداء کی فیملی کے لیے سپیشل ڈیسک قائم

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 15 مارچ 2016 20:14

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 15 مارچ۔2015ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل رانانے ڈی پی او آفس میں شہداء کی فیملی کے لیے سپیشل ڈیسک بنادیا ہے جہاں شہدا ء کے لواحقین کے مسائل فوری حل کیے جائیں گے ڈی پی او اوکاڑہ محمدفیصل رانا نے یہ ہدائت بھی کی ہے کہ شہداء کے لواحقین جب بھی آئیں تو فوراًمیرے نوٹس میں لایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا شہداء ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جنہوں نے ملک وقوم کی حفاظت اورفرائض کی ادائیگی کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں، ان کے اہل وعیال کی حفاطت اور بنیادی ضروریات پوری کرنا ہمارافرض ہے۔ ڈیسک کے قیام کا مقصد شہداء کے لواحقین کو عزت دینا اور ان مسائل کا فوری حل ہے۔

متعلقہ عنوان :