اٹھارہ ہزاری مییں ریسکیو 1122کے دفتر کا افتتاح

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 15 مارچ 2016 20:14

اٹھارہ ہزاری (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 15 مارچ۔2015ء)ریسکیو 1122تحصیل اٹھارہ ہزاری دفتر کا افتتاح ہوگیا ہے۔ اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں اسسٹنٹ کمشنرسید احسن بخاری ،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر ڈاکٹر طارق سعید ،ایم ایس ڈاکٹر عابد ،لائیوسٹاک افسر ڈاکٹر مظہر چیمہ ،میڈیا کوآرڈینیٹر محمدزبیر،سماجی رہنما محمد اقبال انجم و دیگر نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے سی اٹھارہ ہزاری نے بتایا کہ ریسکیو دفتر کے قیام سمیت ہر ترقیاتی کام کیلئے ڈی سی او جھنگ نادر چٹھہ نے میری درخواست پر بھرپور تعاون کیا ہے اور عوامی ریلیف کے اقدامات کیے ہیں عارضی طور پرتحصیل اٹھارہ ہزاری کیلئے ایک گا ڑی ایمرجنسی رسپانس کیلئے دے دی گئی ہے اور عملہ بھی تعینات کر دیاگیاڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر نے اس موقع پر کہا کہ عوام کی ایمرجنسی صورتحا ل سے نپٹنے کیلئے تربیت بھی کروائی جائے گی تاکہ عوام اپنی مدد آپ کے تحت ایمرجنسی صورتحال سے نپٹ سکیں انہوں نے اپنے دفتر کاافتتاح باقاعدہ فیتہ کاٹ کر کیا اس موقع پر اے سی اٹھارہ ہزاری کو گاڑی میں موجود طبی امداد کے آلات کا معائنہ بھی کرایا گیا حال ہی میں آغاز کیے گئے چناب کالج کے پرنسپل محمد اکرم نے انتظامیہ اور لیگی ایم پی اے کا عمدہ تعلیم کی فراہمی کیلئے شکریہ ادا کیا ۔