لورالائی میں ٹریفک کا نظام درہم بر ہم ، عوام شدیدپریشان

منگل 15 مارچ 2016 20:12

لورالائی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 15 مارچ۔2015ء) ٹریفک کا نظام درہم بر ہم ہونے سے عوام شدیدپریشان ہیں جبکہ ٹریفک کے عملے کا کہنا ہے کہ نفری کم ہے۔ اس وقت لورالائی شہر میں ٹریفک کا نظام انتہائی ناقص ہے سکول کھلنے سے ٹریفک کیلئے مزید پریشانی کا باعث یہاں سارجنٹ رحیم خان حمزہ زئی کے مطابق اس سے قبل ہمارے پاس 49کی نفری تھی ٹرانسفر پولیو اور دیگر جگہوں میں ڈیوٹی لگنے سے اس وقت ہما رے پاس31نفری رہ گئی اس وقت ٹاؤ ن سکول،تحصیل روڈ،سپلائی گو دام، مزدور چوک،سپلائی چوک،سردار مسعود پمپ،نورانی مسجد،گودی محلہ،نیشنل بنک اور دیگر میں مزید16 نفری کی ضرورت ہے تک ٹریفک پر قابو پا یا جا سکتا ہے اس کے علاوہ شہر میں ہفتے وار مجسٹریٹ کی سربراہی میں میو نسپل کمیٹی،لیویز انتظامیہ کے چیکنگ کی ضرورت ہے جس سے غلط پارکنگ،تجا ویزات کے خاتمے میں مدد مل سکتی ہے اس کے علاوہ سبزی منڈی،ڈاکٹروں کی نجی کلینک اور پارکنگ نہ ہو نے کی وجہ سے بھی ٹریفک کا مسئلہ پیدا ہو گیا ہے اس سلسلے میں صوبائی محتسب نے سینئر صحا فی حاجی پیر محمد کاکڑ کے تجاویز پر سنٹر پو لیس آفیسر کو تحریری ہدایات جاری کیں ہیں اس پر کتنا عمل ہو گا آنے والے وقت میں پتہ چلے گا۔

(جاری ہے)

اس وقت ٹریفک سارجنٹ کے پاس نہ گاڑی نہ مو ٹر سائیکل ہے جس کی وجہ سے ان کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔