ترک فوج کی کردستان ورکرز پارٹی کے ٹھکانوں پر تازہ بمباری،20جنگجوہلاک

منگل 15 مارچ 2016 20:04

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) ترک فورسزکی تازہ کارروائی میں 20کردباغی ہلاک ہوگئے،،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک فوج نے شمالی عراق میں کالعدم کردستان ورکرز پارٹی کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ ترک وزیر اعظم احمد داؤد اولْو کے مطابق اس امر کے ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ اس حملے کے پیچھے اِس کْرد باغی گروپ کا ہاتھ ہے۔

(جاری ہے)

صدر رجب طیب ایردوآن نے ٹیلی وڑن پر اپنے ایک خطاب میں کرد باغیوں کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔ تاحال کسی نے بھی ترک دارالحکومت کے بارونق مرکزی علاقے میں ہونے والے اس حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔ استنبول میں ہونے والے ایک مظاہرے کے شرکاء نے اس بات کو ہدفِ تنقید بنایا کہ حکومت نے کسی ممکنہ حملے کے حوالے سے امریکی سفارت خانے کی تنبیہ کو نظر ا نداز کر دیا تھا۔ پولیس نے طاقت استعمال کرتے ہوئے مظاہرین کو منتشر کر دیا۔

متعلقہ عنوان :