فیصل آباد روڈ پر تیز رفتار موٹر سائیکل رکشہ اور بس میں تصادم ، تین افراد جاں بحق،8مسافر زخمی

منگل 15 مارچ 2016 19:47

اوکاڑہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) فیصل آباد روڈ پر ینگ پور اڈا کے قریب تیز رفتار موٹر سایکل رکشہ اور بس میں تصادم تین افراد جاں بحق،8مسافر زخمی تفصیلات کے مطابق فیصل آباد روڈ ینگ پور اڈا کے قریب موٹر سائیکل رکشہ کا تیز رفتار ی کے باعث بس سے تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے ڈی ایچ کیو ہسپتال لے کر جاتے ہو ئے راستے میں جان بحق ہو گیا اورر بس میں سوار 8مسافر شدید زخمی ہو گئے حادثہ رکشہ کے تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا رکشہ ڈرائیور رکشہ پر قابو نہ رکھ سکا اور اچانک پیچھے سے آنے والی بس کی زد میں آگیا رکشہ کو بچاتے ہوئے رکشہ سے ٹکرانے کے بعد بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں رکشہ میں سوار تین افراد جاں بحق جبکہ بس میں سوار 8مسافر زخمی ہوگئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال اوکاڑہ منتقل کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :