قبائلی علاقہ جات میں امن و امان کا قیام اوروہاں سے بدامنی کا خاتمہ ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہیں،اقبال ظفرجھگڑا
محب وطن قبائلی عوام ،سیکورٹی فورسزکی قربانیوں سے نہ صرف قبائلی علاقہ جات بلکہ پورے ملک میں امن لوٹ آیا ہے،گورنرخیبرپختونخوا
منگل 15 مارچ 2016 19:44
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) خیبر پختونخوا کے گورنرانجینئر اقبال ظفر جھگڑانے کہاہے محب وطن قبائلی عوام اورہماری سیکورٹی فورسزکی قربانیوں سے نہ صرف قبائلی علاقہ جات بلکہ پورے ملک میں امن لوٹ آیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ قبائلی عوام نے ملکی امن واستحکام کی خاطر جو قربانیاں دی ہیں پوری قوم اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اوراب وقت آگیا ہے کہ ان کی فلاح وبہبود کیلئے موثراقدامات اٹھائے جائیں۔
اس ضمن میں حکومت فاٹا کے عوام کو قومی دھارے میں لانے اور متاثرین کی باعزت واپسی و بحالی اور تعمیر نوسمیت دیرپابنیادوں پر امن واستحکام یقینی بنانے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھارہی ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار گورنر ہاؤس پشاور میں جنوبی وزیرستان ایجنسی کے ایک نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔(جاری ہے)
جنہوں نے ایجنسی سے رکن قومی اسمبلی غالب خان ایڈوکیٹ کی سربراہی میں ان سے ملاقات کی۔
اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے کہاکہ قبائلی علاقہ جات میں امن و امان کا قیام اوروہاں سے بدامنی کا خاتمہ ان کی ترجیحات میں سرفہرست ہیں اور پاک فوج، سیکورٹی فورسز، سول انتظامیہ اور محب وطن قبائل کی قربانیوں سے فاٹا کا امن و سکون لوٹ آیا ہے جس کے بعد نقل مکانی کرنے والے قبائلی بہن بھائیوں کو ترجیحی بنیادوں پر ان کے گھروں کو باعزت طور پر بھجوانے اور انکی بحالی کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام نے پورے خطے کے امن وامان کی خاطر قربانیاں دی ہیں اوراب وقت آگیاہے کہ انکے دکھوں کا مداوہ کیا جائے اور اس ضمن میں جامع اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ گورنر نے کہا کہ قبائلی علاقہ جات میں امن و امان کا قیام ،بدامنی کا خاتمہ اور ٹی ڈی پیز کی واپسی و بحالی اولین ترجیحات ہیں۔ انہوں نے کہاکہ قبائلی عوام کی سماجی ومعاشی ترقی خاص طور پر صحت اور تعلیم کے شعبے میں بہترسہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اُن کے معیار زندگی کو بہتربنانے اور انتظامیہ کی استعداد کار بڑھانے کیلئے قبائلی عوام کی خواہشات کے مطابق جامع اصلاحات عمل میں لائی جارہی ہے ۔گورنرنے وفد کی معروضات غورسے سنیں اور انہیں درپیش مسائل کے حل کا یقین دلایا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.