شیو سینا بھارتی مسلمان رہنما اسد الدین اویسی کے خلاف میدان میں آ گئی

اسد الدین اویسی کو بھارت میں رہنے کا کوئی حق نہیں، انہیں پاکستان چلے جانا چاہیے، شیو سینا رہنماکی بڑھک

منگل 15 مارچ 2016 18:52

شیو سینا بھارتی مسلمان رہنما اسد الدین اویسی کے خلاف میدان میں آ گئی

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2016ء ) بھارتی انتہا پسند شیو سینا بھارتی مسلمان رہنما اسد الدین اویسی کے خلاف میدان میں آ گئی، شیو سینا کے رہنما کا کہنا ہے کہ اسد الدین اویسی کو بھارت میں رہنے کا کوئی حق نہیں انہیں پاکستان چلے جانا چاہیے۔بھارتی میڈیاکے مطابق ریاست مہاشٹرا کے وزیر ماحولیات شیو سینا کے رہنما رام داس قدم نے بھارت ماتا کی جے کا نعرہ لگانے سے انکار پر اسد الدین اویسی کو پاکستان جانے کا مشورہ دیا۔

(جاری ہے)

رام داس کا کہنا ہے کہ اسد الدین اویسی کو بھارت میں رہنے کا کوئی حق نہیں انہیں پاکستان چلے جانا چاہیے۔ مسلمانوں اور پاکستان مخالفت کے لیے مشہور انتہا پسند شیو سینا کے رکن نے اویسی کی تقریر کی انکوائری کا بھی مطالبہ کیا۔ دوسری طرف اقلیتوں پر مظالم کے لیے مشہور مودی سرکار کی جماعت بی جے پی نے اسد الدین اویسی کی تقریر کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ اسد الدین اویسی نے بیان دیا تھا کہ اگر ان کی گردن کاٹ دی جائے تو بھی وہ بھارت ماتا کی جے نہیں بولیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ بھارت ماتا کی جے کہا جائے۔

متعلقہ عنوان :