قومی اسمبلی نے پاکستان کے دستور میں مزید ترمیم کا بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوادیا

منگل 15 مارچ 2016 18:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2016ء ) قومی اسمبلی نے پاکستان کے دستور میں مزید ترمیم کا بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوادیا ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز ایوان زیریں کے اجلاس میں جب رکن اسمبلی ساجدنے پاکستان کے دستور میں مذید ترمیم پیش کرنے کی اجازت مانگی تو سپیکر آیاز صادق نے کہاکہ آپ لیٹ آئے ہیں اورآپ کا بل موخر کر دیا گیا ہے اگر آپ آئندہ لیٹ نہ آنے کا وعدہ کریں تو تحریک پیش کرنے کی اجازت دی جائے گی جس پر رکن اسمبلی ساجد احمد نے کہاکہ میں آئندہ لیٹ نہیں آؤنگا جس پرسپیکر نے بل پیش کرنے کی اجازت دیدی ایوان کی اکثریت نے بل کو قائمہ کیمٹی بھجوانے کی منظوری دیدی ہے