قومی اسمبلی کے حلقہ این اے153میں ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کا آخری روز

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 15 مارچ 2016 18:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 15 مارچ۔2015ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے153میں ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کا آج آخری روز ہے،تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے بعد مسلم لیگ (ن) بھی آج ملتان میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔

(جاری ہے)

ملتان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے153 میں ضمنی انتخابات سترہ مارچ کو ہوں گے،جس کیلئے الیکشن کمیشن کا شکایا ت سیل بھی قائم کردیا گیا ہے،انتخابی سامان جلال پور پیر والا کے پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچایا جا رہا ہے،امیدواروں کی جانب سے جاری انتخابی مہم آج رات12 بجے ختم ہوجائے گی۔

این اے153میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ کے قریب ہے،جبکہ رانا قاسم مسلم لیگ (ن)،غلام آباد خاکی پی ٹی آئی،اکرم کنہوں پیپلزپارٹی کے امیدوار ہیں،عام انتخابات میں اس حلقے سے دیوان عاشق حسین بخاری مسلم لیگ نون کے ٹکٹ سے منتخب ہوئے تھے،جو بعد میں جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دیدیئے گئے۔حلقے میں انتخابی مہم کیلئے مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز آج مشتاق اسٹیڈیم میں جلسے سے خطاب کریں گے۔