فیصل آباد،جیل سے رہا ہو کر گھر آنے والی شادی شدہ خاتون کو بدکاری پربھائی نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا

منگل 15 مارچ 2016 17:48

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2016ء) جیل سے رہا ہو کر گھر آنے والی شادی شدہ خاتون کو بدکاری پربھائی نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا ، شدید تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل‘ آن لائن کے مطابق تھانہ ماموں کانجن کے علاقہ چک 551 گ۔

(جاری ہے)

ب کی رہائشی خاتون ثوبیہ چند روز قبل بنگلہ چوک سے دو اوباشوں کے ہمراہ ایک ڈیرے پر پولیس کے چھاپے کے دوران گرفتار ہو گئی تھی جسے پولیس نے اوباشوں کے ہمراہ ہی جیل بھیج دیا تھا۔

دو روز قبل ہی وہ ضمانت پر رہا ہو کر گھر آئی تو اس کے بھائی عمران نے اسی رنجش کی بناء پر اس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کر وہ شدید زخمی ہو گئی جسے تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمی خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے فائرنگ کرنے والے بھائی کی تلاش شروع کر دی۔