مارکیٹیں جلد بند کرنے سے 1500 میگاواٹ بجلی کی بچت ہو سکتی ہے:وفاقی وزیرپانی وبجلی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 15 مارچ 2016 17:36

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 15 مارچ۔2015ء) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مارکیٹیں جلد بند کرنے سے 1500 میگاواٹ بجلی کی بچت ہو سکتی ہے جس کے لیے اقدامات اْٹھائے جانے چاہیں۔

(جاری ہے)

لاہور میں واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی بحران سے نمٹنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے جس کے لیے بجلی چوری کو روکنا بھی اشد ضروری ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ اگر واپڈا کے ملازمین نے ادارے کو ذاتی ادارہ سمجھ کر اپنے فرائض انجام دئیے تو پھر اِسے پرائیویٹائز کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی ورنہ دوسری صورت میں اور کوئی چارہ نہیں رہے گا۔

متعلقہ عنوان :