قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے راہنما علیم خان کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کر دیا
ذیشان حیدر منگل 15 مارچ 2016 17:35
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 15 مارچ۔2015ء) قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے راہنما علیم خان کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کر دیا۔ایاز صادق کی جانب سے جمع دائر کروائے گئے ریفرنس میں جھوٹے بیان حلفی جمع کروانے پر علیم خان کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعات کے تحت کارروائی کی درخواست کی گئی۔
قومی اسمبلی کے اسپیکر کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے اراکین قومی اسمبلی نے علیم خان کے خلاف 51 صفحات پر مشتمل ریفرنس الیکشن کمیشن میں دائر کیا۔ریفرنس میں موقف اختیار کیا گیا کہ علیم خان نے سردار ایاز صادق کے خلاف الیکشن کمیشن میں جھوٹا بیان حلفی جمع کروایا۔الیکشن کمیشن میں جمع کروائے گئے ریفرنس میں کہا گیا کہ علیم خان کے بیان حلفی میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ ایاز صادق نے این اے- 122 سے ووٹ منتقل کروائے تھے اور ووٹ منتقلی سے متعلق ووٹر سے پوچھا تک نہیں گیا جبکہ علیم خان نے مختلف ووٹرز کے بیان حلفی جمع کروائے کہ انہوں نے 2013 کے عام انتخاب میں تحریک انصاف کو ووٹ دیئے تھے لیکن اکتوبر 2015 کے انتخاب میں ووٹ غیر قانونی طور پر این اے-122 سے منتقل کیے گئے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.