فضائی کمپنی دسمبر میں بیجنگ ۔لاس اینجلس براہ راست پرواز شروع کرے گی
منگل 15 مارچ 2016 17:17
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2016ء) ڈیلٹا ایئر لائن نے امریکہ اور چین کے حکام کی منظوری تک لاس اینجلس اور بیجنگ کے دوران روزانہ نان سٹاپ سروس شروع کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے ، بیجنگ ۔ایل اے سروس جو پروگرام کے مطابق 16دسمبر کو شروع ہو گی ٹوکیو ( نیریٹا ) ،ٹوکیو (ہینیڈا ) ،شنگھائی اور سڈنی کے علاوہ ایشیا اور بحرالکاہل کے علاقے کیلئے ڈیلٹا کی پانچویں روزانہ نان سٹاپ پرواز ہو گی ، یہ پرواز 291 نشستوں والے بوئنگ 777-200طیارے کے ذریعے شروع کی جائے گی ۔
ڈیلٹا لاس اینجلس سے بیجنگ اور شنگھائی دونوں کیلئے سروس فراہم کرنے والی واحد فضائی کمپنی بن جائے گی ۔ یہ بات فضائی کمپنی نے بتائی ہے جس نے گذشتہ جولائی میں شنگھائی سروس شروع کی ہے ۔(جاری ہے)
فضائی کمپنی کے ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ لاس اینجلس جو کہ ایشیا کی سروس کیلئے سب سے بڑی مارکیٹ ہے ، یو ایس ۔ایشیا کی مجموعی مانگ کا 21فیصد پورا کرتا ہے ، بیجنگ سروس کا آغاز ایسے موقع پر کیا گیا ہے تا کہ تعطیلات اور چینی نئے سال کی ٹریفک کے عروج کو قابو کیا جا سکے ، اپنی سکائی ٹیم پارٹنر چائنا ایسٹرن اور چائنا سدرن کی مدد سے لاس اینجلس ۔
بیجنگ ڈیلٹا پرواز صارفین کو چنگ ڈو ، شین ینگ ،جنگ ڈاؤ ، ژی ، این اور ہانگ ژو سمیت چین کے 39سے زیادہ شہروں سے ملائے گی لاس اینجلس جانے والی پرواز امریکہ کینیڈا اور لاطینی امریکہ بھر میں 35دوسری ماکیٹوں کے علاوہ ڈینور ، لاس ویگاس ، پوٹ لینڈ ، سان ڈیاگو اور فونکس سے رابطہ ملائے گی ۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
آسٹریلیا کی شہریوں کو تو اسرائیل اور فلسطینی علاقوں کو چھوڑ نے کی ہدایت
-
امریکا نے اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کی فلسطینی درخواست کو ویٹو کردیا، فلسطین کی شدید مذمت
-
اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
-
فلسطین کی اقوام متحدہ کی رکنیت، امریکا نے درخواست ویٹو کردی
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 4 فیصدسے زائد کا اضافہ ریکارڈ، بٹ کوئن اور سونا بھی متاثر
-
ناسا کے سربراہ کا خلا میں چینی فوج کی موجودگی کا دعویٰ
-
سپیس ایکس نے مزید 23 سٹار لنک انٹرنیٹ سیٹلائٹ زمین کے گرد مدار میں بھیج دیئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.