شمال کی گرج مشق کے نتیجے میں سعودی افواج جنگ کے خطرے کا سامنا کرنے کیلئے ہردم تیار ہیں ، مشق سے عرب اور اسلامی ممالک کو درپیش خطرات کا مقابلہ کرنے اور فوج کی صفوں میں وحدت لانے میں مدد ملے گی، خطے کی تاریخ کی سب سے بڑی فوجی مشق کی اختتامی تقریب میں 20 دوست ممالک کے رہنماؤں اور نمائندوں کی موجودگی سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ ممالک سعودی عرب کے ساتھ فوجی تعلقات کی مضبوطی کی خواہش رکھتے ہیں
سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا کابینہ کے ہفتہ وار سیشن سے خطاب
منگل 15 مارچ 2016 17:15
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2016ء) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ خطے کی تاریخ کی سب سے بڑی فوجی مشق "شمال کی گرج" کی اختتامی تقریب میں 20 دوست ممالک کے رہنماؤں اور نمائندوں کی موجودگی سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ ممالک سعودی عرب کے ساتھ فوجی تعلقات کی مضبوطی کی خواہش رکھتے ہیں۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق شاہ سلمان نے یہ بات ریاض کے الیمامہ محل میں کابینہ کے ہفتہ وار سیشن کی صدارت کے موقع پر کہی۔
اس سیشن کے بعد وزیر ثقافت اور انفارمیشن عادل الطرافی کا کہنا تھا کہ وزرا نے سعودی فرمانروا، ولی عہد اور نائب ولی عہد کو فوجی مشق اور اتحادیوں سمیت سعودی فوج کی پریڈ کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد دی۔شاہ سلمان نے ان ممالک کے نمائندوں اور سربراہان کی موجودگی پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 'شمال کی گرج' مشق کے نتیجے میں سعودی افواج جنگ کے خطرے کا سامنا کرنے کے لئے ہردم تیار ہیں اور اس مشق سے عرب اور اسلامی ممالک کو درپیش خطرات کا مقابلہ کرنے اور فوج کی صفوں میں وحدت لانے میں مدد ملے گی۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر تصور اسلم بھٹہ کی لکھی گئی کتاب ”زبان یار من ترکی“ کی تقریب رُونمائی
-
برطانیہ کا اسرائیل کو اسلحہ برآمد کرنے کا نظام امریکا جیسا نہیں ، ڈیوڈ کیمرون
-
عازمین حج میں 40 ملین آب زم زم کی بوتلیں تقسیم کی جائیں گی، الزمازمہ کمپنی
-
وطن واپس آکر بہت خوش ہوں، شہزادہ ہیری
-
بھارت کو پاکستان کی عزت کرنی چاہیے، منی شنکر ائیر
-
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے کی سیاست کے میدان میں قدم رکھ دیا
-
امریکی سکھ شہری پر قاتلانہ حملے کے شواہد موجود ہیں،امریکا
-
سعودی عرب میں یکم جون سے موسم گرما کا آغاز ہوگا
-
قید سے رہا ہونے والامجرم اہلیہ سے بدلہ لے کردوبارہ جیل پہنچ گیا
-
بھارت میں خاتون نے 5 بچوں کو جنم دے دیا
-
سورج میں زمین سے 15 گٴْنا بڑا طوفان .
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.