صوابی ‘ پولیس نے دوآبہ ہنگو سے تعلق رکھنے والے اشتہاری کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا

منگل 15 مارچ 2016 17:10

صوابی۔15 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مارچ۔2016ء ) گدون پولیس نے دوآبہ ہنگو سے تعلق رکھنے والے اشتہاری کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ گدون انڈسٹریل اسٹیٹ کی رپورٹ کے مطابق سب انسپکٹر شہزاد خان پولیس نفری کے ہمراہ موضع گندف میں گشت پر جارہے تھے کہ اس دوران ایک شخص شاہ حیدر عرف شاہین ولد محمد حیدر سکنہ دوآ بہ ہنگو کو گرفتار کر لیا۔ ملزم 2007سے قتل کے الزام میں ہنگو پولیس کو مطلوب تھا -

متعلقہ عنوان :