اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو سسٹم اور پالیسیز اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کردی

منگل 15 مارچ 2016 16:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2016ء)اسٹیٹ بینک نے ایران سے تجارتی روابط دوبارہ بحال کرنے کے لیے بینکوں کو سسٹم اور پالیسیز اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

ایران پر اقتصادی پابندیاں ہٹنے کے بعد اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو پچیس فروری دوہزارسولہ سے تہران کے ساتھ تجارتی سرگرمیاں بحال کرنے کی اجازت دی تھی، بینکنگ چینلز کے ذریعے ایران کے ساتھ معمول کی تجارتی بحالی کا جائزہ لینے کے لیے اسٹیٹ بینک کا اجلاس ہوا۔جس میں بینکوں کو ہدایت کی گئی کہ تہران سے بینکنگ چینلز کے ذریعے تجارت کی بحالی اور عملدرآمد کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں،اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں بینکوں کی پالیسیز، طریقہ کار اور سسٹم کو فوری اپ ڈیٹ کیا جائے۔