محکمہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ” بٹ سویٹس اینڈ بیکرز “ پر چھاپہ

مضر صحت اشیاء خوردونوش کی موجودگی پر بیکری کے چار پیداواری یونٹس کو سیل

منگل 15 مارچ 2016 16:52

اسلام آباد، لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2016ء) محکمہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور کے لکشمی چوک میں واقعہ مشہور و معروف بیکری ” بٹ سویٹس اینڈ بیکرز “ پر چھاپہ مارا اور چھاپے کے دوران بیکری میں مضر صحت اشیاء خوردونوش کی موجودگی پر بیکری کے چار پیداواری یونٹس کو سیل کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی پنجاب عائشہ ممتاز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ” بٹ سویٹس اینڈ بیکرز “ پر چھاپہ مارا تو آئس کریم ، ڈبل روٹی ، چکن اور سموسہ سیکشنز میں انتہائی غلاظت پائی گئی بیکری میں بلیا ں، چوہے ، لال بیگ اور دیگر کیڑے مکوڑوں کی موجودگی کے علاوہ فرش پر پانی کھڑا تھا اور مچھروں کی بھرمار تھی ۔

مزید برآں حشرات العرض کے تولیدی انڈے اور لاروا پائے گئے صفائی کا کوئی نظام نہیں تھا چکن اور کریم کا کوئی ریکارڈ بھی موجود نہ ہونے اور انتہائی ناقص انتظام دیکر عائشہ ممتاز نے بیکری کے چار سیکشنز کو سیل کرکے عوام کو مزید مضر صحت اشیاء خوردونوش استعمال کرنے سے بچا لیا اور بٹ سویٹس اینڈ بیکرز کیخلاف مزید قانونی کارروائی کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :