حج2016کی پالیسی وفاقی کابینہ کو بھجوا دی گئی

منگل 15 مارچ 2016 16:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2016ء) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ حج2016کی پالیسی تیار کرکے وفاقی کابینہ کو بھجوا دی گئی ہے ،پرائیویٹ ٹور اپریٹرزکو ریگولیٹ کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں بدھ کے روز ایوان زیریں میں رکن اسمبلی محمد مزمل قریشی کی جانب سے ماہ رمضان میں عوام کی آسانی کیلئے عمرہ پالیسی تشکیل دینے اور نجی ٹور اپریٹرز کی جانب سے کئے جانے والے استحصال کی روک تھام کیلئے پیش کی جانے والی قرارداد کی حمایت کرتے ہوئے کہاکہ وزارت مذہبی امور نے حج پالیسی کو حتمی شکل دیدی ہے اور اس کو منطوری کیلئے وفاقی کابینہ کو بھجوادیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ پرائیویٹ حج اور عمرہ اپریٹرز کو ریگولیٹ کرنے کیلئے وزارت مذہبی امور اقدامات کر رہی ہے اور اس سلسلے میں بھی جلد ہی پالیسی جاری کی جائے گی

متعلقہ عنوان :