حکومت بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دینے کو تیار ہے ، رانا ثناء الله
منگل 15 مارچ 2016 16:34
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2016ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء الله خاں نے حکومت بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دینے کو تیار ہے مگر سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظارہے ،فیصلے کے فوری بعد دوتین ہفتوں میں مےئر اورچےئرمین ضلع کونسل کے انتخاب کاشیڈول آجائیگا،وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف بہت جلد فیصل آباد کا دورہ کریں گے ،وہ یہاں کینال ایکسپریس کے میگا پراجیکٹ کا افتتاح کریں گے حکومت پنجاب اور فرانس کے اشتراک سے چھ ارب روپے کی لاگت سے میگاواٹر سپلائی پراجیکٹ پائیہ تکمیل کو پہنچ گیا ہے۔
نہر رکھ برانچ پرناولٹی پل کے قریب اس اہم منصوبے کی بدولت شہریوں کو روزانہ ڈیڑھ کروڑ گیلن پینے کا صاف پانی میسر آئے گا۔واٹر سپلائی پراجیکٹ کی آزمائشی سروس کا افتتاح صوبائی وزیر قانون راناثناء اللہ خاں نے کیاجبکہ باقاعدہ افتتاح بہت جلدوزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف کریں گے۔(جاری ہے)
صوبائی وزیر قانون نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 16ارب روپے کے فنڈز سے اس منصوبے کا دوسرا مرحلہ بھی عنقریب شروع کیا جائے گا جو دوسال میں مکمل کرکے شہر کی ہر آبادی تک پینے کا صاف پانی پہنچائیں گے۔
انہوں نے سافٹ گرانٹ کی فراہمی پر فرانس حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ بڑامنصوبہ دراصل 12،ارب مالیت پر مشتمل ہے جس میں چھ ارب روپے مالیت کی قیمتی اراضی بھی شامل ہے جو قبضہ مافیا اور کچی آبادی سے محفوظ کرکے پراجیکٹ کے لئے فراہم کی گئی اورچار دیواری کی تعمیر کا مرحلہ بھی افہام وتفہیم سے طے کیا گیا۔ نہوں نے کہاکہ کینال ایکسپریس کے میگا پراجیکٹ کا افتتاح عنقریب وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کریں گے جبکہ جھال چوک انڈر پاس ‘ چلڈرن ہسپتال اور واٹر سپلائی کے میگا منصوبوں کا افتتاح وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف آئندہ چند مہینوں میں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کی منتخب قیادت تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے جس کی بدولت عوامی فلاح و بہبود کی ریکارڈ ترقیاتی سکیموں کو مکمل کیا جارہا ہے۔ صوبائی وزیر قانون نے میگا پراجیکٹس کی تیاری اور عملدرآمد کے سلسلے میں سابق ڈی سی او نور الامین مینگل کی کاوشوں کو بے حد سراہا اور کہا کہ اس شہر کے لئے ان کی انتظامی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کی صحت کو برقرار رکھنے کے لئے صاف پانی ناگزیر ہے جس کے لئے یہ منصوبہ بڑی اہمیت وافادیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع کی منتخب قیادت عوامی فلاح وبہبود اورعلاقائی ترقی کے منصوبوں کی تکمیل کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے اورعوامی ریلیف میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی بتایا ہے کینال ایکسپریس وے،جھال چوک انڈر پاس،چلڈرن ہسپتال اوردیگر میگا پراجیکٹس کی بدولت فیصل آباد کی ترقی کا نیا چہرہ نظر آئیگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.