سندھ ہا ئی کورٹ، متحدہ کے رہنما قمر منصور کی23مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

منگل 15 مارچ 2016 16:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2016ء) سندھ ہا ئی کورٹ نے متحدہ کے رہنما قمر منصور کی23مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر لی ہے تفصیلات کے مطا بق سندھ ہائی کورٹ کے ڈویژنل بینچ نے متحدہ قائد کی اشتعال انگیزتقاریر میں سہولت کاری فراہم کر نے کے الزام میں درج23مقدمات میں 10/10ہزار روپے کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہو ئے ایک ہفتہ کے اندر متعلقہ کورٹ میں پیش ہو نے کا حکم دیاہے جبکہ سندھ ہا ئی کورٹ کے بینچ نے متحدہ قومی موومنٹ کے کا رکن وقاص کی2لاکھ روپے کی ضمانت منظور کر لی ہے ملزم کے خلاف بھتہ خوری اور دستی بم رکھنے کے الزام میں مقدمہ انسداددہشتگردی کی عدالت میں زیر سماعت ہے انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی جس پر ملزم نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائرکی تھی۔

متعلقہ عنوان :