نوکنڈی کے عوام بجلی کی سہولیات سے محروم

منگل 15 مارچ 2016 16:30

نوکنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2016ء) سیندک اور ریکوڈک گولڈ پراجیکٹس کے دامن میں واقع معدنی دولت سے مالا مال امیر خطہ نوکنڈی کے عوام بجلی کی سہولیات سے محروم ہے گذشتہ دو دن سے علاقہ تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے ارباب اختیار سمیت عوامی نمائندوں نے چھپ کا روزہ رکھا ہوا ہے نوکنڈی کے عوام کیساتھ ایک عرصے سے ڈیزل کی فراہمی میں کیسکو حکام کا رویہ غیر انسانی اور غیر اسلامی طرز عمل ہے جو جان بوجھ کر عوام کو تنگ کررہے ہیں کیونکہ ڈیزل ختم ہونے سے پہلے ڈیزل کا بندوبست نہیں کرتے ہیں اور اس دوران ہفتوں تک عوام بجلی کی سہولیات سے محروم رہتے ہیں حالانکہ غریب اور مفلوک الحال بروقت بل بھی جمع کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود عوام کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھنا اسرائیل اور فلسطین کی یاد تازہ کرتی ہے. علاوہ ازیں آل پارٹیز ایکشن کمیٹی کے پریس ریلیز میں کہا گیا کہ کیسکو ڈیزل کی فراہمی سمیت بجلی کی بحالی میں ناکام ہے جان بوجھ کر عوام کو تنگ کیا جارہا ہے ڈیزل ختم ہونے سے پہلے ڈیزل فراہم نہیں کیا جاتا ہے جس سے ہفتوں نوکنڈی کے عوام تاریکی میں گزارتے ہیں اور دوسری طرف میٹرک امتحانات ہورہے ہیں طلباء و طالبات پیپرز کی تیاری میں مشکلات کا سامنا ہے لیکن کیسکو حکام کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگتی انہوں نے مطالبہ کیا کہ آگر ایک دو دن میں ڈیزل فراہمی سمیت بجلی بحال نہیں کی گئی تو کوئیٹہ تفتان شاہراہ پر دھرنا دے کر بلاک کرنے سے گریز نہیں کیا جائیگا�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :