پنجاب حکومت عوامی مسائل کی بجائے اشتہاری مہم پر زور دے رہی ہے،ڈاکٹر نوشین حامد

منگل 15 مارچ 2016 16:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عوامی مسائل پر بات کرنے کی بجائے بے بنیاد اشتہاری مہم پر زور دے رہی ہے پنجاب حکومت نے عوام کو مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے عوام کا ٹیکسوں کے ذریعے خون نچوڑ کر سڑکوں اور پلوں پر لگایا جا رہا ہے پنجاب میں نرخوں میں اضافہ روزانہ کی بنیاد پر ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کی باتیں کرنے والے حکومت اندر خانے صرف اپنے مفادات اور ذاتی تجارت کا تحفظ کر رہی ہے جبکہ عوام مسلم لیگ ن کے دو سالہ دور اقتدار میں ہی جمہوریت کا ماتم کرنے لگ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن اپنے منشور سے ہٹ کر پالیسیاں بنا رہی ہے اور قوم سے کئے گئے وعدوں کے برعکس اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت ذاتی مفادات کی بجائے قومی مفادات کو ترجیح دیتے ہوئے فیصلے کریں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے اور پاکستان خودمختار اور خوشحال ملک بن سکے۔

متعلقہ عنوان :