این اے 153جلالپورپیروالا میں ضمنی الیکشن پرسوں ہوں گے،تیاریاں و انتظامات مکمل

منگل 15 مارچ 2016 16:17

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2016ء) این اے 153جلالپورپیروالا ملتان میں ضمنی الیکشن 17مارچ کو منعقد ہوں گے۔الیکشن کمیشن نے حلقہ میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں تیاریاں وانتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ضمنی انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز اور پولنگ کا سامان پہنچا دیا گیا ہے ۔پولنگ کا سامان آج 16مارچ بدھ کو پریزائیڈنگ افسران کے حوالے کیا جائے گا۔

ضمنی الیکشن میں 2ہزارپولنگ سٹاف فرائض سرانجام دے گا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق حساس پولنگ اسٹیشنز پر پولیس کے ساتھ فوج کے دستے بھی تعینات ہوں گے۔ پولنگ کے روز17مارچ کو ضلع ملتان بھر میں عام تعطیل ہوگی۔ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ(ن)کے رانا قاسم نون ،تحریک انصاف کے ملک غلام عباسی کھاکھی اور پیپلزپارٹی کے امیدوار اکرم کنہوں سمیت آزاد امیدوار میدان میں ہیں،تاہم مقابلہ تینوں بڑی سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کے درمیان ہی ہوگا ۔حلقے میں انتخابی مہم منگل کی رات 12بجے ختم ہوگئی۔انتخابی مہم کے آخری روز تینوں بڑی سیاسی جماعتوں نے انتخابی جلسوں اور کارنرمیٹنگز کا انعقاد کیا جن میں شریک کارکنوں اور سپورٹرز میں بڑا جوش وخروش دیکھنے میں آیا۔

متعلقہ عنوان :