نئی دہلی : بھارتی حکومت نے پاکستانی ہائی کمشنر سمیت 7 سفارتی اہلکاروں کو کولکتا جانے سے روک دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 15 مارچ 2016 15:59

نئی دہلی : بھارتی حکومت نے پاکستانی ہائی کمشنر سمیت 7 سفارتی اہلکاروں ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 مارچ 2016ء) : بھارتی حکومت نے پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط سمیت 7 سفارتی اہلکاروں کو کولکتا جانے سے منع کر دیا۔

(جاری ہے)

پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے کولکتا میں ہونے والے میچ میں شرکت کے خواہشمند تھے۔ جبکہ پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکاروں کی میچ میں موجودگی پاکستانی ٹیم کی بھی خواہش تھی۔ تاہم بھارتی حکومت نے پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط سمیت ہائی کمیشن کے 7 سفارتی اہلکاروں کو کولکتا جانے کی اجازت نہیں دی۔

متعلقہ عنوان :