چین خاتون کھلاڑی ہو وائی فن نے خواتین کی عالمی شطرنج چیمپئینشپ کا اعزاز جیت لیا

منگل 15 مارچ 2016 15:18

چین خاتون کھلاڑی ہو وائی فن نے خواتین کی عالمی شطرنج چیمپئینشپ کا اعزاز ..

کیف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2016ء) چین کی شطرنج کی 22سالہ کھلاڑی ہو وائی فن کو گذشتہ روز یوکرائن کے مغربی شہرلی وائیو میں منعقدہ خواتین کی عالمی شطرنج چیمپئین شپ کا فائنل جیتنے کے بعد نئی عالمی چیمپین کا اعزاز بخشا گیا ، گیم نائن میں جو پوٹوس سٹکی پیلس میں کھیلا گیا ۔ ہو نے یوکرائن کی فاتح عالمی چیمپئین ماریہ موزی چک کو شکست دیکر 5.5پوائنٹس حاصل کر کے ایک پوائنٹ زیادہ حاصل کر لیا اور دسویں گیم میچ شیڈول سے پہلے ختم کر دیا ۔

فریقین نے ٹورنامنٹ زیادہ تر سست اور محتاط انداز میں کھیلا ، موزی چک نے میچ کے کئی مرحلوں پر جارحانہ انداز اپنایا ۔ ہو نے اپنی مد مقابل کو ایک سنگل گیم تک نہیں دی اس نے ٹورنامنٹ کے تین راؤنڈ جیتے اور چھ برابر رہے ، اس میچ میں کامیابی نے ہو کی ایف آئی ڈی ای درجہ بندی میں خواتین کی شطرنج کی کھلاڑی کے طورپر عالمی نمبر ون پوزیشن مستحکم کر دی ہے ، چینی گرینڈ ماسٹر کو ٹورنامنٹ جیتنے پر 120000یورو ( قربیاً 130000) امریکی ڈالر نقد انعام ملے گا جبکہ موزی چک کو 80000یورو ( 87ہزار امریکی ڈالر ) ملیں گے ۔

(جاری ہے)

ہو جسے 14سال کی عمر میں گرینڈ ماسٹر بننے پر (جینئس گرل) قرار دیا گیا ، تاریخ کی شطرنج کی نو عمر کھلاڑی ہے ، وہ 2010-2012اور 2013-2015ء میں خواتین کی ورلڈ چیس چیمپئین رہی اور ایف آئی ڈی ای گرینڈ پرکس کی فاتح ہے ۔ موزی چک جس کی ایف آئی ڈی ای درجہ بندی میں چوتھی پوزیشن ہے 2015ء کی خواتین کی عالمی شطرنج چیپیئن شپ کے دوران اپنا چیپئین اعزاز جیتا ہے اس چیمپیئن شپ کی میزبانی گذشتہ سال 16مارچ سے 6اپریل تک سوچی نے کی تھی ۔ گولڈن شطرنج اعزاز کیلئے ایف آئی ڈی ای خواتین کی عالمی شطرنج چیمپیئن شپ کا فائنل میچ 2مارچ کو شروع ہوا ۔