کاشتکار بہاریہ فصلوں کی باقیات برداشت کے بعد تلف کردیں ، محکمہ زراعت پنجاب

کپاس کی کاشت کے علاقوں میں بھنڈی توری ، بینگن ،جوار کاشت نہ کی جائے، ترجمان

منگل 15 مارچ 2016 15:01

رولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) محکمہ زراعت پنجاب نے کاشتکار وں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بہاریہ فصلوں کی باقیات برداشت کے بعد فوری تلف کردیں کیونکہ ان باقیات کی موجودگی میں سفید مکھی پیداہونے اور کپاس سمیت دیگر فصلات پر حملہ آور ہونے کا شدید خدشہ رہتاہے جس سے مذکورہ فصلوں کو سخت نقصان پہنچنے کااحتمال بھی ہوتاہے لہٰذا اس ضمن میں کسی غفلت یاکوتاہی کا مظاہرہ کرنے سے گریز کیاجائے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایاکہ کپاس کے کاشتکاروں کو بہاریہ فصلوں سے سفید مکھی کے تدارک پر توجہ مرکوز رکھنی چاہئے، انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو چاہئے کہ وہ کپاس کی کاشت کے علاقوں میں بھنڈی توری ، بینگن اور جوار کاشت نہ کریں اور کھیتوں و کھالوں کو جڑی بوٹیوں سے پاک رکھیں۔