آئندہ 2 روز کے دوران شمال مشرقی بلو چستان میں کہیں کہیں تیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع

جمعرات سے ہفتہ تک بالائی خیبرپختونخواہ فاٹا، گوجرانوالہ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد ‘ کشمیر میں اکثر مقامات پر بارش کا امکان

منگل 15 مارچ 2016 14:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ آئندہ 2 روز کے دوران شمال مشرقی بلو چستان(کوئٹہ، ژوب، سبی، قلات ڈویژن) میں کہیں کہیں تیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ‘ جمعرات سے ہفتہ تک بالائی خیبرپختونخواہ( مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور،کوہاٹ ڈویژن)، فاٹا، گوجرانوالہ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں اکثر مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

فورکاسٹنگ آفیسر محمد فاروق کے مطابق سرگودھا، لاہور، فیصل آباد،ڈی آئی خان، بنوں اور ساہیوال ڈویژن میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ جمعرات اور جمعہ کے روز مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، راولپنڈی ڈویڑن، فاٹا، اور کشمیر میں موسلا دھار بارش کے باعث لینڈ سلا ئیڈ نگ اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں ان کاکہنا تھا کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہیے گا تاہم ژوب ڈویڑن،کشمیر اور بالائی فاٹا میں بعض مقامات پر گرچ چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ24 گھنٹوں کے دورن ر اولپنڈی، گوجرانوالہ، ڈی جی خان ڈویڑن، خیبرپختونخواہ،کشمیر اور اسلام آباد میں کہیں کہیں جبکہ گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخواہ پاراچنار36،چراٹ28، دیر20، بالاکوٹ19،مالم جبہ15، میرکھانی، دروش، پٹن09، کاکول 07،کالام 05،لوئر دیر04،چترال، رسالپور02،پشاور ،کوہاٹ، بنوں01، گجرات 17،سیالکوٹ 16،راولپنڈی(چکلالہ، شمس آباد14)،منڈی بہاوالدین13،مری12، اسلام آباد(زیروپوائنٹ،بوکرہ09)،ڈی جی خان05، چکوال، منگلا 02،جہلم،بھکر،لیہ،کوٹ ادو01 جبکہ کوٹلی 28،راولاکوٹ15، مظفر آباد12، گڑھی دوپٹہ09۔

گلگت بلتستان ‘ چلاس،استور،بگروٹ میں 01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی گزشتہ روزسب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد، تربت، لسبیلہ، چھور اور بدین میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ اور لاہور میں 26، پشاور 23، کراچی 29، کوئٹہ17 جبکہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ‘ گزشتہ روزاسلام آباد میں پولن کی مقدار168 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :