وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار آئندہ ماہ امریکہ کا تین روزہ دورہ کریں گے

منگل 15 مارچ 2016 14:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار آئندہ ماہ امریکہ کا تین روزہ دورہ کریں گے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار آئندہ ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں شرکت کیلئے امریکہ کا تین روزہ دورہ کریں گے جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے اوردہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں پاکستان کی قربانیوں پر روشنی ڈالیں گے۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ چوہدری نثار اپنے دورے کے دوران امریکی حکومت کے اہم عہدے داروں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال سمیت دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ پرتبادلہ خیال کریں گے۔