وکٹوریہ آزارینکا اور روبرٹا ونسی بی این پی پیری باس کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

منگل 15 مارچ 2016 14:50

وکٹوریہ آزارینکا اور روبرٹا ونسی بی این پی پیری باس کے پری کوارٹر فائنل ..

انڈین ویلز ۔ 15 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مارچ۔2016ء) بیلاروس کی وکٹوریہ آزارینکا، اٹلی کی روبرٹا ونسی اور آسٹریلیا کی سمانتھا سٹوسر بی این پی پیری باس ٹینس ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئیں جبکہ سربیا کی اینا آئیوانوچ، سوئس کھلاڑی بالیندا بنکک اور ایلینا سویٹولینا تیسرے راؤنڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انڈین ویلز، کیلیفورنیا میں جاری ویمنز سنگلز مقابلوں کے تیسرے راؤنڈ میں بیلاروس کی وکٹوریہ آزارینکا نے چین کی شوائی ژنگ کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-3 سے شکست دی۔ اٹلی کی روبرٹا ونسی نے یوکرائن کی الینا سویٹولینا کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور چوتھے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا، ان کی جیت کا سکور 6-1 اور 6-3 رہا۔ آسٹریلیا کی سمانتھا سٹوسر نے امریکہ کی کرسٹینا مک ہالے 6-4، 2-6 اور 6-4 سے ہرایا۔