شرمین عبید چنائے کی طرح میری فلم کی نمائش بھی وزیر اعظم ہاوس میں‌کی جائے ۔ اداکارہ میرا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 15 مارچ 2016 14:44

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 مارچ 2016ء) : لالی وڈ اداکارہ میرا نے مطالبہ کیا ہے کہ شرمین عبید چنائے کی فلم کی طرح میری فلم کی نمائش بھی وزیر اعظم ہاؤس میں کی جائے۔

(جاری ہے)

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اداکارہ میرا نے کہا کہ میں نے بھارت کے اشتراک سے ایک فلم بنائی ہے جس میں میں خود ماں کا کرداد نبھا رہی ہوں۔ میڈیا سےگفتگو میں انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں میں پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہوں ، بھارتی ٹیم کے دباؤ میں آنے کی بجائے قومی کرکٹ ٹیم کو چاہئیے کہ انہیں دباؤ میں لائیں ، میرا نے کہا کہ میری دعا ہے کہ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ جیتے۔ انہوں نے قومی کرکٹ ٹیم کو بھی اپنی فلم دیکھنے کی دعوت دی۔

متعلقہ عنوان :