میٹرک امتحانی عملہ کو سکیورٹی گارڈز ہمراہ رکھنے کی ہدایت
منگل 15 مارچ 2016 14:25
فیصل آباد۔15 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مارچ۔2016ء ) چیئرمین تعلیمی بورڈ فیصل آبادپروفیسرغلام محمد جھگڑ نے میٹرک پارٹ ون ، کلاس نہم کے کل 17مارچ سے شروع ہونے والے سالانہ امتحانات کے موقع پر بینکوں سے پیپر لاتے ، لے جاتے وقت امتحانی عملہ کو سکیورٹی گارڈز ہمراہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ امتحانی نظام کی شفافیت ہماری اولین ترجیح ہے اس لئے تمام سپرنٹنڈنٹس‘ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس‘ آر آئیز و دیگر عملہ کسی غفلت و لاپرواہی کا مظاہر کرنے کی بجائے حکومت پنجاب کی ہدایات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اپنے فرائض سرانجام دیں۔
انہوں نے کہا کہ امتحانی سسٹم میں پیپر وقت سے پہلے یا کوئی دوسرا کھول لینا اتنا بڑا جرم ہے کہ جس کی تلافی ناممکن ہے اس لئے تمام متعلقہ عملہ سوالیہ پرچے ڈیٹ شیٹ کے مطابق سیٹ کرکے رکھیں اور جس دن جو پیپر ہو صرف اسے ہی کھولا جائے تاہم اس امر کا بھی خیال رکھا جائے کہ پیپر بینکوں سے لاتے اور لیجاتے وقت سیکورٹی گارڈز بھی ان کے ہمراہ ہوں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئےمزید اہم خبریں
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
شیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت منظور،پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.