ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز

منگل 15 مارچ 2016 14:24

فیصل آباد۔15 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مارچ۔2016ء )محکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن فیصل آباد ڈویژن نے ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والے مالکان ، ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کاآغاز کردیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ ایکسائزفیصل آباد ڈویژن کے ذرائع نے بتا یا کہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت تمام نادہندگان سے آپریشن کریک ڈاؤن کے دوران ٹوکن ٹیکس کی وصولی کا فیصلہ کیا ہے اور متعلقہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسرز و ایکسائز انسپکٹرز کو اس ضمن میں خصوصی ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والے ہر قسم کے ٹرانسپورٹرز ، گاڑیوں کے مالکان اور ڈرائیورز حضرات کے خلاف فوری اقدامات شروع کیے جا رہے ہیں۔ محکمہ کی طرف سے تمام ٹرانسپورٹرز کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ جلد از جلد اپنے ذمہ واجب الادا ٹوکن ٹیکس ادا کر دیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت ترین قانونی کارر وائی عمل میں لائی جائے گی۔